0
Sunday 7 Apr 2019 15:45

اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک
اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی۔ عالمی بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے اور ملک میں مصنوعات کی کھپت کم ہوگی۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے برآمدات میں اضافہ بتدریج ہوگا تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد کمی کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑی حد تک کم رہے گی جب کہ ہنگامی اصلاحات ہوئے تو مالی سال 2021ء میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 787387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش