QR CodeQR Code

سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم عمران خان

7 Apr 2019 19:51

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کیلئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ایران میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کیلئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ ایران میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا ہے، جس میں 70 سے زائد انسان جاں بحق اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سیلاب کی تبارہ کاریوں سے ابتک 80 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 787413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787413/سیلاب-میں-گھرے-ایرانی-عوام-کی-مدد-کرنے-کیلئے-تیار-ہیں-وزیراعظم-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org