QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا رمضان میں اشیائے خورد و نوش مہنگی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

7 Apr 2019 19:52

صوبائی وزیر کے مطابق مہنگا دودہ فروخت کرنے کی بھی شکایات مل رہی ہیں، جس پر ڈیلروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے، رمضان کے ماہ میں عوام کو ہر صورت میں ریلیف دلوائیں گیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر زراعت، سپلائی اور پرائسز محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ماہ رمضان میں مہنگائی پر ضابطہ لانے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بیوپاریوں سے ماہ رمضان میں روزمرہ کی اشیائے خورد و نوش مہنگی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، رمضان کے ماہ میں سبزیاں، پھل، آٹا، چینی، تیل اور دیگر اشیائے خورد و نوش مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ کی اشیائے خورد و نوش مہنگی قیمت میں فروخت کرنیوالوں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں اشیائے خورد و نوش مہنگی فروخت کرنے والے ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکایتی سیل قائم کئے جائیں گیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا دودہ فروخت کرنے کی بھی شکایات مل رہی ہیں جس پر ڈیلروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکو مت نے مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ کیا عوام نے کٹھ پتلیوں پر اس لئے اعتماد کیا تھا کہ وہ ملک کی عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرائیں، رمضان کے ماہ میں عوام کو ہر صورت میں ریلیف دلوائیں گیں، رمضان میں دکاندار روزمرہ کی اشیا مہنگی فروخت کرے تو اس کے خلاف عوام شکایات درج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے بیوپاری خان صاحب اور اسد عمر کے قریبی دوست ہیں ان کو خوش کرنے کیلئے یہ سب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 787414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787414/سندھ-حکومت-کا-رمضان-میں-اشیائے-خورد-نوش-مہنگی-فروخت-کرنے-والوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org