1
0
Sunday 7 Apr 2019 20:10

نہ عدالت بدلی اور نہ لاپتہ اسیر بازیاب کرائے گئے، پی ٹی آئی صرف دعووں تک محدود ہے، علی حسین نقوی

نہ عدالت بدلی اور نہ لاپتہ اسیر بازیاب کرائے گئے، پی ٹی آئی صرف دعووں تک محدود ہے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حکومت غربت کا خاتمہ کرنے کی بجائے غریبوں اور مڈل کلاس کا خاتمہ کرتی نظر آرہی ہے، مہنگائی کے سبب سفید پوش طبقات کا جینا دشوار ہوچکا ہے، عوام پر گرائے جانے والے پیٹرول بم کے اثرات، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کی صورت میں سامنے آنے کو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہل اور ناتجربہ کار وزراء ملکی معیشت اور عوام کو مسلسل اپنے تجربات کا تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کو ہے، موجودہ طرز حکمرانی کو تبدیل کئے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اور مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں، موجودہ مسائل کے حل کے لئے آئین میں ترامیم کرنا اشد ضروری ہے، مگر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو میڈیا پر اپنے مخالفین کی کردار کشی اور اپنی مقبولیت کا ڈھنڈورا پیٹنے سے ہی فرصت نہیں مل رہی، پرانے پروجیکٹس کا افتتاح کرکے اپنے نام کی تختیاں لگانے کی پرانی روش جاری ہے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ کسی بھی نئے پروجیکٹ کا تاحال دور دور تک نام و نشان نہیں، نہ عدالت بدلی، نہ پولیس، نہ لاپتہ اسیر بازیاب کرائے گئے، نہ مظلوموں کو انصاف دلایا گیا، نہ بھاشا ڈیم، نہ مہمند ڈیم، نہ 50 لاکھ گھر، نہ ایک کروڑ نوکریاں، نہ زرمبادلہ کی آمد میں اضافہ، نہ لوڈشیڈنگ سے نجات، تمام دعوے اب تک صرف دعووں تک ہی محدود ہیں، ترقی یا پیشرفت اگر کوئی ہوئی ہے تو صرف قرضوں کے حصول میں اضافے کی صورت میں، ماسوائے نیپال بھوٹان، ہندوستان، افغانستان، سری لنکا، مالدیپ، صومالیہ سوڈان، نائیجیریا کے تقریباً ہر خوشحال ملک سے قرضے لئے جا چکے ہیں، عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو بعید نہیں کہ آئی رے، آئی رے والا نعرہ چلی رے، چلی رے میں تبدیل ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 787418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
اگر یہی باتیں راجہ ناصر مخالف کوئی کرے تو اسے حاسد اور کینہ پرور کہا جاتا ہے، وہ دن دور نہیں جب مجلس وحدت بھی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصافی حکومت کے خلاف آواز اٹھائے گی۔
ہماری پیشکش