0
Sunday 7 Apr 2019 23:53

یمن پر سعودی-امریکی ہوائی حملوں میں متعدد طالبات جاں بحق اور زخمی

یمن پر سعودی-امریکی ہوائی حملوں میں متعدد طالبات جاں بحق اور زخمی
اسلام ٹائمز - انصاراللہ یمن کی رپورٹ کے مطابق صنعاء کے نواحی علاقے "سعوان" پر تازہ سعودی-امریکی ہوائی حملوں میں وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ ساتھ 3 ظالبات جانبحق اور 20 عام شہری بھی زخمی ہو ئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی-امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے شہری علاقوں "سعوان" اور "کتاف" کی عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
 
انصار اللہ کے سینیئر راہنما "حسن البختیتی" نے اپنے بیان میں کہا کہ ان حملوں میں طالبات کے "الرایہ" نامی ایک سکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد طالبات جانبحق اور زخمی ہو گئیں۔ "المیادین" نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی-امریکی جنگی طیاروں کے اس تازہ ہوائی حملے میں کم از کم 3 طالبات جانبحق اور 20 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی وزارت صحت کے مطابق سعودی-امریکی اتحاد کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں چار سالوں کے دوران کم از کم 37,822 بےگناہ یمنی شہری مارے جا چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 787425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش