QR CodeQR Code

آج سے تمام 28 ہزار لیویز اور خاصہ دار پولیس فورس ہونگے، نوٹیفیکیشن جاری

8 Apr 2019 11:37

وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلٰی پختونخوا کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بے روزگار نہیں کیا جائیگا، جلد سے جلد خاصہ دار فورس کو ہر طرح کی ٹریننگ دی جائیگی، خیبر پختونخوا کے پولیس کو حاصل مراعات اب نئے قبائلی اضلاع کے ضم خاصہ دار اور لیوز کو بھی حاصل ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے لیویز اور خاصہ دار فورسز کا دیرینہ مطالبہ کرتے ہوئے انہیں پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلٰی محمود خان نے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ لیویز اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے آج سے تمام 28 ہزار لیویز اور خاصہ دار پولیس فورس ہونگے۔ پریس کانفرنس میں وزیراعلٰی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ کسی کو بیروزگار نہ کیا جائے، صوبائی حکومت کے اس اقدام سے 28 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیویز اور خاصہ داروں نے قربانیاں دیں، نئے ضم قبائلی اضلاع کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے، وزیر اعظم نے جو وعدے کئے وہ پورے کرینگے، کسی کو بھی بے روزگار نہیں کیا جائے گا، جلد سے جلد خاصہ دار فورس کو ہر طرح کی ٹریننگ دی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کے پولیس کو حاصل مراعات اب نئے قبائلی اضلاع کے ضم خاصہ دار اور لیوز کو بھی حاصل ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 787495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787495/آج-سے-تمام-28-ہزار-لیویز-اور-خاصہ-دار-پولیس-فورس-ہونگے-نوٹیفیکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org