QR CodeQR Code

سنٹرل جیل واقعہ تشویشناک ہے، سید علی گیلانی

8 Apr 2019 14:27

کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا کہ کبھی ایک بہانے اور کبھی دوسرے بہانے قیدیوں کو حراساں کرنے کا عمل اگرچہ عرصۂ دارز سے جاری ہے لیکن سینٹرل جیل سرینگر کا حالیہ واقعہ بہت ہی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر سینٹرل جیل میں قیدیوں کو زدوکوب کرنے اور انہیں لہولہان کرنے کی پولیس کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی گھروں سے باہر۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تو جیل خانوں کو بھی کشمیریوں کے لہو سے رنگین بنایا جارہا ہے۔ سید علی گیلانی گیلانی نے کہا کہ کبھی ایک بہانے اور کبھی دوسرے بہانے قیدیوں کو حراساں کرنے کا عمل اگرچہ عرصۂ دارز سے جاری ہے لیکن سینٹرل جیل سرینگر کا حالیہ واقعہ بہت ہی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔

حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ قیدی پوری طرح پولیس اور جیل انتظامیہ کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں، اُن کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کسی بھی جمہوری یا انسانی معاشرے میں برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور قیدیوں کے حقوق کے حوالے سے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ایسے انسان کُش واقعات کا نوٹس لیں اور حکام کو اس کے لیے متنبہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 787538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787538/سنٹرل-جیل-واقعہ-تشویشناک-ہے-سید-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org