QR CodeQR Code

پشاور، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد

8 Apr 2019 17:08

منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر یکہ توت پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث بدنام زمانہ دو ملزمان عامر سکنہ ولی آباد اور احمد سکنہ تہکال پایاں کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے اندرون شہر منشیات فروشی میں ملوث 2 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو گرام سے زائد اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر یکہ توت پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث بدنام زمانہ دو ملزمان عامر سکنہ ولی آباد اور احمد سکنہ تہکال پایاں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان نے منشیات کے دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 787564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787564/پشاور-بدنام-زمانہ-منشیات-فروش-گرفتار-اعل-ی-کوالٹی-کی-چرس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org