0
Monday 8 Apr 2019 17:34

حکومت سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ پارلیمنٹ، نفیسہ شاہ

حکومت سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ پارلیمنٹ، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کرے، ان لوگوں سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ۔ آنے والے وقت میں اپوزیشن مل سکتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی ایک خونی منصوبہ بن گیا ہے۔ پنجاب میں  کوئی منصوبہ بندی نہیں ہو رہی۔ بلوچستان میں پی ایس ڈی پی پر جھگڑا چل رہا ہے۔ اس حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا نظریہ کہاں ہے۔ ملک کا ہر ادارہ نقصان میں چل رہا ہے۔ ان کا دعوٰی ہے کہ اس وقت صرف صوبہ سندھ کی حکومت کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ہمارے چیئرمین روز منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی جارحیت کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ آج تبدیلی خان مودی پر برسیں گے لیکن معلوم ہوا کہ سو بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مودی سرکار کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم صرف اپوزیشن کو کنٹینرز دینے کی باتیں کر رہے ہیں، لگتا ہے عمران اور نریندر مودی میں کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ دونوں ماہی گیروں کی رہائی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرو نے کہا کہ حکومت پہلے ثابت کرے کہ ملک کا پیسہ ہمارے پاس ہے، ہم کسی مقدمے سے بھاگے نہیں ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 787570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش