0
Monday 8 Apr 2019 18:14

کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، فیکٹری سے مضر صحت مصالحہ برآمد

کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، فیکٹری سے مضر صحت مصالحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران فیکٹری سے 8 ہزار کلو گرام مضر صحت مصالحہ برآمد کرکے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق چمکنی میں کارروائی کے دوران فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ جس سے 8 ہزار کلو گرام مضر صحت مصالحہ، 1600 لیٹر سے زائد بدبودار آئل اور 80 کلو نان فوڈ گریڈ کلر تحویل میں لے لیا۔ مصالحے میں چوکر اور مضر صحت رنگ استعمال کیا جا رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق فیکٹری کے مالک کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 787577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش