0
Monday 8 Apr 2019 18:47

مسلم حکمران امریکہ و اسرائیل کی پیروی کے علاوہ کچھ کرنےکو تیار نظر نہیں آتے، علامہ حسن ظفر نقوی

مسلم حکمران امریکہ و اسرائیل کی پیروی کے علاوہ کچھ کرنےکو تیار نظر نہیں آتے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شورٰی عالی کے رکن معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ خانوادہ رسول (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) کی زندگیاں پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے جشن انوار شعبان کے جلسے سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب رسالت (ص) کا ہر فرد سچا سپاہی اور عظیم مجاہد تھا اور یہی وہ خانوادہ ہے، جس نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں دین اسلام کی آبیاری کی، آج ہمارے حکمران اگر آپکی سیرت و کردار، طرز زندگی اور جرأت و بہادری کی پیروی کریں تو دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوسکتا ہے، لیکن مسلم حکمران تو امریکہ و اسرائیل کی پیروی کے علاوہ کچھ بھی کرنے کو تیار نظر نہیں آتے۔
خبر کا کوڈ : 787582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش