0
Monday 8 Apr 2019 18:52

کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات 16 اپریل کو ہونگے

کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات 16 اپریل کو ہونگے
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے کرتار پور راہداری مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 اپریل کو مذاکرت ہوں گے، اور مذاکرات کرتارپور کے مقام پر ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان ہوں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر راہداری حقیقت کا روپ دھارے، اور پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جذبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پاکستان بھارت کی طرف سے بھی مثبت رویہ کی توقع رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے، جب اس بارے میں پاکستان کا جواب آئے گا اس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 787584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش