0
Monday 8 Apr 2019 20:00

مقتول علی رضا عابدی کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مقتول علی رضا عابدی کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مقتول سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تفتیش پر سوالات اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی والدہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹے کے قتل کی تفتیش پر سوالات اٹھا دیئے اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ علی رضا عابدی کی والدہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی تمام گواہیوں کو یکسر نظر انداز کر رہا ہے، گرفتار ملزمان کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ نہیں کیا، تفتیشی ادارے سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ایک اعلیٰ سطح کی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جائے، عینی شاہد کو گواہان میں شامل نہ کرنا سوالیہ نشان پیدا کر رہا ہے، سی ٹی ڈی آخر کیوں گواہان کو نظر انداز کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔ بعد ازاں سیکورٹی اداروں نے ان کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا تھا، اہم ملزم ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے حراست میں لیا گیا، اس کی نشان دہی پر مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل میں ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ لیاری سے تعلق رکھنے والی 11 رکنی ٹیم سابق ایم این اے کے قتل میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 787589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش