QR CodeQR Code

حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہی ہے، ثروت اعجاز قادری

8 Apr 2019 21:42

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئے، تو جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی عدم استحکام سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، بے روزگاری غربت میں اضافہ کر رہی ہے، حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ ملنا جمہوری قدروں کیلئے نقصان دہ ہوگا، جمہوریت کی بانسری بجانے سے عوام کو ریلیف نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافے سے غریب کو دوا نہیں موت ملے گی، عوام سڑکوں پر نکل آئے، تو جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 787609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787609/حکومت-معاشی-استحکام-کو-یقینی-بنانے-میں-ناکام-نظر-آرہی-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org