QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی مالی معاونت، ملک بھر میں 4863 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد

8 Apr 2019 23:11

نیکٹا رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے مزید ایک سو اٹھہتر افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا ہے، تمام افراد کے نام سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر شامل کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے ملک بھر میں چار ہزار آٹھ سو تریسٹھ افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے، منجمد اکاؤنٹس سے تیرہ کروڑ ساٹھ روپے بھی ضبط کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں چار ہزار آٹھ سو تریسٹھ افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے اور اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس میں موجود تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے بھی ضبط کرلئے ہیں۔ نیکٹا کی جانب سے کارروائی ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کی شرائط کے تناظر میں کی گئی۔

نیکٹا رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے مزید ایک سو اٹھہتر افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا ہے، تمام افراد کے نام سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر شامل کیے گئے ہیں، جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت آٹھ ہزار تین سو سات افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا اب تک انہتر تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے اور دو تنظیموں کی نگرانی کی جا رہی ہے، نام بدل کر کام کرنے والی بیس سے زائد تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 787619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787619/دہشتگردوں-کی-مالی-معاونت-ملک-بھر-میں-4863-افراد-کے-بینک-اکاؤنٹس-منجمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org