0
Tuesday 9 Apr 2019 00:22

امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے، جواد ظریف کا ایرانی صدر کو خط

امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے، جواد ظریف کا ایرانی صدر کو خط
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خطے میں موجود امریکی افواج کی طرف سے دہشتگرد گروہوں کی کھلے بندوں اور خفیہ حمایت کی بناء پر اسلامی جمہوری ایران کی قومی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں "حقوق بشر مخالف سرگرمیوں کے مقابلے" کے منظور شدہ بل کی بنیاد پر مغربی ایشیا میں موجود "سنٹکام (CENTCOM)" نامی امریکی افواج کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا یہ خط امریکہ کی طرف سے ایرانی انقلابی گارڈز "سپاہ پاسداران" کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کو ارسال کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوموار کے روز ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ تھوڑی دیر بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں اس امریکی اقدام کی خبر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 787631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش