QR CodeQR Code

مہنگائی نے عمران خان کی مقبولیت کو ختم کر دیا ہے

حکومت کو ماننا پڑیگا کہ پانسہ پلٹ گیا ہے، انکو سمجھ جانا چاہیئے کہ انکا وقت گزر چکا ہے، نبیل گبول

حکومت کو سمجھ جانا چاہیئے کہ باری اب انکی ہی آنی ہے، جنکو ضمانتیں مل رہی ہیں

9 Apr 2019 05:12

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی مقبول لیڈر تھے، لیکن آج لوگ سڑکوں پر یہ کہہ رہے ہیں کہ اس پاکستان سے تو ہمارا پرانا پاکستان ہی اچھا تھا، مہنگائی نے عمران خان کی مقبولیت کو ختم کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ حکومت کو سمجھ جانا چاہیئے کہ باری اب ان کی ہی آنی ہے، جن کو ضمانتیں مل رہی ہیں، باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، ان کے ساتھ معلامات طے ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کو ماننا پڑے گا کہ پانسہ پلٹ گیا ہے، ان کو سمجھ جانا چاہیئے کہ ان کا وقت گزر چکا ہے، اب حکومت کو سمجھ جانا چاہیئے کہ باری اب ان کی ہی آنی ہے، جن کو ضمانتیں مل رہی ہیں، باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، ان کے ساتھ معلامات طے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ غریب عوام جنہوں نے ان کو ووٹ دیا ہے، اب ان کو گالیاں دے رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں عدالت نے اتوار والے دن کسی کو بیل دی ہے، اب حکومت والوں کی باری آنیوالی ہے، آج ہماری باری ہے اور کل آپ کی باری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی مقبول لیڈر تھے، لیکن آج لوگ سڑکوں پر یہ کہہ رہے ہیں کہ اس پاکستان سے تو ہمارا پرانا پاکستان ہی اچھا تھا، مہنگائی نے عمران خان کی مقبولیت کو ختم کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 787633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787633/حکومت-کو-ماننا-پڑیگا-کہ-پانسہ-پلٹ-گیا-ہے-انکو-سمجھ-جانا-چاہیئے-انکا-وقت-گزر-چکا-نبیل-گبول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org