0
Tuesday 9 Apr 2019 09:14

بھارت کے پاس ایف۔16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتا، ترجمان پاک فوج

بھارت کے پاس ایف۔16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتا، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کہتے ہیں F-16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی حکام کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، بھارتی حکم کہتے ہیں F-16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن وہ سامنے نہیں لاتے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں طبلِ جنگ بجنے پر پاکستان کی خاموشی کو نظرانداز نہ کیا جائے، سچ یہ ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے 2 بھارتی طیارے گرائے جس کا سب نے ملبہ زمین پر دیکھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا ایف۔16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا لیکن وہ بھارتی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے کہ اگر پاکستانی طیارہ تباہ کیا گیا ہے تو اس کا ملبہ کہاں ہے، طیارہ کس مقام پر گرا اور پاکستانی پائلٹ کہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 787636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش