0
Tuesday 9 Apr 2019 09:55

کابل، خودکش حملے میں 3 امریکی فوجی اور کنٹریکٹر ہلاک

کابل، خودکش حملے میں 3 امریکی فوجی اور کنٹریکٹر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کابل کے بگرام ایئربیس کے قریب خودکش حملہ کیا گیا ہے جس سے تین امریکی فوجی اور ایک کنٹریکٹر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ افغانستان میں اس وقت بھی چودہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب طالبان اور افغان حکام کے درمیان قطر میں مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس حملے کے بعد رواں سال افغانستان میں ہلاک ہوئے امریکی فوجیوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 787637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش