QR CodeQR Code

امریکا 2014ء کے بعد بھی افغانستان سے نہیں جائے گا، روس،چین اور بھارت کو تشویش، برطانوی اخبار

14 Jun 2011 14:54

اسلام ٹائمز:اخبار کے مطابق کابل حکومت اور واشنگٹن کے درمیان پچھلے ایک ماہ سے خفیہ بات چیت جاری ہے۔ مذاکرات کا مقصد کابل اور واشنگٹن کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا معاہدہ یقینی بنانا ہے جس کے تحت امریکا، افغانستان میں دو ہزار چودہ کے بعد بھی فوجی، جاسوسی اور فضائی اڈے برقرار رکھ سکے گا


لندن:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان کیساتھ مذاکرات کی کوششوں میں تیزی ایک طرف، برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن، دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں لمبے عرصے تک قیام کیلئے کرزئی حکومت کیساتھ خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق کابل حکومت اور واشنگٹن کے درمیان پچھلے ایک ماہ سے خفیہ بات چیت جاری ہے۔ مذاکرات کا مقصد کابل اور واشنگٹن کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا معاہدہ یقینی بنانا ہے جس کے تحت امریکا، افغانستان میں دو ہزار چودہ کے بعد بھی فوجی، جاسوسی اور فضائی اڈے برقرار رکھ سکے گا۔ دسمبر دو ہزار چودہ، امریکا اور اتحادی افواج کی افغانستان سے واپسی کی تاریخ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کابل سے اسٹریٹیجک معاہدے پر خفیہ بات چیت کے نئے دور کیلئے امریکی حکام اس ماہ کے آخر میں کابل جائیں گے۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کی لمبے عرصے تک افغانستان میں موجودگی کی خبر نے روس، چین اور بھارت کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 78771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78771/امریکا-2014ء-کے-بعد-بھی-افغانستان-سے-نہیں-جائے-گا-روس-چین-اور-بھارت-کو-تشویش-برطانوی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org