0
Tuesday 9 Apr 2019 15:14

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے 6 ارکان کے ناموں کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے 6 ارکان کے ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے 6 نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کو مرکزی سیکرٹری امور خارجہ، علامہ باقر عباس زیدی کو مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود (چیئرمین خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ) سید اسد عباس نقوی کو مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری کو مرکزی سیکرٹری امور تربیت کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی اراکین مرکزی کابینہ کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 787736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش