QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹی زخمی

9 Apr 2019 16:58

سرکاری ذرائع کے مطابق خیر محمد اور اسکی بیٹی آج ڈگری گاؤں کے قریب پہاڑی میں خشک لکڑیاں جمع کررہے تھے کہ اس دوران ان پر پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیرمحمد اور اسکی بیٹی آج ڈگری گاؤں کے قریب پہاڑی میں خشک لکڑیاں جمع کررہے تھے کہ اس دوران ان پر پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں نتیجے میں خیر محمد اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زخمی باپ بیٹی کو علاج کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں اکثر بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جس میں اب تک کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ 28 مارچ 2019 کو شمالی وزیرستان کے تحصیل دوسلی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ 24 مارچ کو بھی خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل بویہ کےعلاقہ احمد خیل میں گل داللہ  اپنی 6 سالہ بیٹی سلمیٰ کے ہمراہ جارہا تھا کہ راستہ میں نورا منزا پوسٹ کے قریب پہلے سے سڑک کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا، جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹی زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 787757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787757/شمالی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-باپ-بیٹی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org