0
Tuesday 9 Apr 2019 18:06

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی کارکردگی مایوس کن ہے، پشاور ہائیکورٹ

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی کارکردگی مایوس کن ہے، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بچوں کے بھاری اسکول بیگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو کل طلب کرلیا۔ جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مایوس کن ہے، اسے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، چھوٹے بچوں کو ایک ایک من کے بیگ تھما دیئے ہیں، اسکول جاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بچے کسی فوجی تربیت کیلئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ ہم نے اس پر کام شروع کیا ہے 2 ہفتے میں مکمل رپورٹ جمع کرائیں گے۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جب تک عدالت نوٹس نہیں لے آپ جاگتے نہیں، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 787776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش