QR CodeQR Code

لاہور، ایرانی سیلاب زدگان کیلئے چندہ جمع کرنیوالے آئی ایس او کے تمام کارکن رہا

9 Apr 2019 19:10

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس او کے رہنماؤں نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے ملاقات کی اور پولیس کی کارروائی سے آگاہ کیا جس پر ایس پی نے مسلم ٹاون پولیس کو تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، کارکن واپس مرکزی دفتر پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کرنیوالے آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے کارکنوں کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم ٹاؤن پولیس نے مسلم ٹاؤن موڑ پر امدادی کیمپ میں فنڈز جمع کرنیوالے آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی رضا سمیت دیگر کارکنوں کو رہا کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس او کے رہنماؤں نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے ملاقات کی اور پولیس کی کارروائی سے آگاہ کیا، جس پر ایس پی نے مسلم ٹاؤن پولیس کو تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، کارکن واپس مرکزی دفتر پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 787779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787779/لاہور-ایرانی-سیلاب-زدگان-کیلئے-چندہ-جمع-کرنیوالے-ا-ئی-ایس-او-کے-تمام-کارکن-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org