0
Tuesday 9 Apr 2019 19:21

او آئی سی میں طاہرالقادری کو خطاب کی دعوت انکی امن کیلئے خدمات کا اعتراف ہے، خرم نواز گنڈاپور

او آئی سی میں طاہرالقادری کو خطاب کی دعوت انکی امن کیلئے خدمات کا اعتراف ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں شیخ الاسلام طاہرالقادری کو او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین کی طرف سے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کے خصوصی دعوت نامہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ عالم اسلام کے سب سے بڑے فورم او آئی سی کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فروغ امن کیلئے عالمگیر خدمات کو سراہا گیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس میں بتایا کہ او آئی سی منتظمین نے درخواست کی ہے کہ 10اپریل کے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علم و امن کے فروغ کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں۔ سنٹرل ورکنگ کونسل کے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی زبردست پذیرائی پر انہیں مبارکباد دی گئی اور 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو امت مسلمہ اور انسانیت کیلئے فکری رہنمائی کے حوالے سے نسخہ اکسیر قرار دیا گیا۔

سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں رمضان المبارک کی آمد، شہر اعتکاف کے انتظامات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے اپیل کی گئی کہ رمضان المبارک کو 100فیصد لوڈشیڈنگ فری مہینہ ڈیکلیئر کیا جائے تاکہ اسلامیان پاکستان پوری یکسوئی کیساتھ رمضان المبارک میں اللہ کی عبادت کر سکیں۔ اجلاس میں مصنوعی مہنگائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کرکے روزہ داروں کو لوٹتے ہیں، ہرسال فول پروف انتظامات کرنے کی حکمت عملی وضع کی جاتی ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو پاتا، تحریک انصاف کی حکومت مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے عفریت سے نمٹنے کیلئے پوری توجہ مرکوز کرے، کاغذی کارروائیوں اور منصوبوں سے عام آدمی کو لٹنے سے نہیں بچایا جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 787782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب