QR CodeQR Code

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو ’را‘ کے ذریعے اسلحہ اور فنڈ دے رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

9 Apr 2019 23:02

عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عوام ملک سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے چھپے ہاتھ عیاں ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے خطے میں طاقت کے توازن کو بیلنس رکھنا ہوگا، ملک میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے را اور مودی کا ہاتھ ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام ملک سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے چھپے ہاتھ عیاں ہو چکے ہیں، عوام پاک فوج پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو را کے ذریعے اسلحہ اور فنڈ مہیا کر رہا ہے، بھارت کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کرینگے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال دینگے، پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 787814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787814/بھارت-پاکستان-میں-دہشتگردوں-کو-را-کے-ذریعے-اسلحہ-اور-فنڈ-دے-رہا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org