0
Tuesday 9 Apr 2019 23:49

نگر، گیس لیکیج کی وجہ سے باپ بیٹی جاں بحق

نگر، گیس لیکیج کی وجہ سے باپ بیٹی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نگر کے معروف سیاحتی مقام ہوپر میں گیس لیکیچ کی وجہ سے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔ منگل کے روز ہوپر کے رہائشی حاجت علی کے گھر والوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو حاجت علی، انکی چھ سالہ بیٹی اور اہلیہ کو بے ہوشی کی حالت میں پایا، بعد میں باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی جبکہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہوپر نگر سے ھنزہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ حاجت علی ہوپر نگر کے خوبصورت مقام کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں میں مقبول بنانے میں ہمیشہ اہم کردار کے حامل شخص رہے۔ حاجت علی کی موت پر سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد نے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 787823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش