0
Wednesday 10 Apr 2019 10:02

مسئلہ کشمیر سُلگتا ہوا نہیں رہ سکتا اسے حل کرنا ہی ہو گا، عمران خان

مسئلہ کشمیر سُلگتا ہوا نہیں رہ سکتا اسے حل کرنا ہی ہو گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا یہ مسئلہ سلگتا ہوا نہیں رہ سکتا ہے اور بھارت کے ساتھ مپتنازعہ علاقے کشمیر میں امن خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پیغام میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا، یہ مسئلہ سلگتا ہوا نہیں رہ سکتا ہے اور بھارت کے ساتھ متنازع علاقے کشمیر میں امن خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔ جوہری طور پر مسلح ہمسائے اپنے اختلافات کو صرف مذاکرات کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان صرف ایک اختلاف مقبوضہ کشمیر ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہے کیونکہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ وہاں کے لوگوں کا ردِعمل ہے، اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جائے گا اور ہم ان پر الزام عائد کریں گے تو کشیدگی بڑھے گی جس طرح ماضی میں بڑھتی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت دونوں ممالک کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ غربت کو کم کرنے کا راستہ یہ ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور دونوں ممالک کے درمیان صرف ایک اختلاف ہے جو کہ کشمیر ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تصادم کے خطرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرتا تو پاکستان کے پاس اس کا جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا اور اس صورت حال میں دو جوہری مسلح ممالک نے جو کیا وہ میرے خیال میں بہت غیرذمہ دارنہ تھا۔ وزیراعظم نے جیش محمد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پہلے ہی ان تنظیموں کو غیرمسلح کر رہے ہیں۔ ہم نے ان کے مدارس کا کنٹرول سنھبال لیا ہے، ان کی تنظیمیں بھاگ گئی ہیں۔ یہ جنگجو گروہوں کو غیرمسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے۔ دہشت گروہ سے متعلق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم ان جنگجو گروہوں کے خلاف کارروائی کا عزم رکھتے ہیں کیونکہ یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ اس حوالے سے بیرونی دباؤ نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے مفادات میں ہے کہ ہمارے یہاں کوئی بھی عسکریت پسند گروہ نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 787850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے