0
Wednesday 10 Apr 2019 11:18

وزیراعلٰی پختونخوا کا چیلنج، کوئی بی آر ٹی میں کرپشن ڈھونڈ کر دکھائے

وزیراعلٰی پختونخوا کا چیلنج، کوئی بی آر ٹی میں کرپشن ڈھونڈ کر دکھائے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان کہتے ہے بی آ رٹی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، منصوبہ سابق ڈی جی پی ڈی اے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ وزیراعلٰی نے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کرپشن کی باتیں ہو رہی ہے، چیلنج دیتا ہوں کوئی آئے اور کرپشن کو ڈھونڈ نکالے۔ پشاور میں کلین اور گرین پروگرام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا بی آر ٹی منصوبہ سابق ڈی جی پی ڈی اے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات کی ناراضگی کے سوال کو ہوا میں اڑا دیا اور کہا کہ عمران خان میرا باس ہے، شہرام کا باس میں ہوں، کوئی ناراض ہوتا ہے یا خوش، مجھے جو عمران خان کہے گا میں وہ کروں گا۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی کا کہنا تھا بی آر ٹی میں کرپشن کی باتیں ہو رہی ہیں، چیلنج دیتا ہوں کوئی آئے اور کرپشن کو ڈھونڈ نکالے۔ کہتے ہے 67 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی مکمل ہو رہی ہے جب یہ منصوبہ مکمل ہوگا تو عوام کو اس کی اہمیت کا پتہ چلے گا، اکیلے حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ تقریب میں ڈبلیو ایس ایس پی کے رضاکار سمیت اراکین اسمبلی اور افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 787882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش