QR CodeQR Code

محکموں کے درمیان خط و کتابت ای میلز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

10 Apr 2019 12:47

مراسلہ پنجاب کے 40 محکموں کو جاری کیا گیا ہے، مراسلے میں سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پرائیویٹ ای میلز یا واٹس ایپ کی بجائے سرکاری ای میل کا سلسلہ شروع کیا جائے، گورننس میں بہتری کیلئے الیکٹرانک گورننس سسٹم پر آیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی محکموں کے درمیان خط و کتابت ای میلز پر منتقل کرنے کی تیاری، حکومت پنجاب کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ حکومتی محکموں کے درمیان خط و کتابت ای میلز پر کی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے ای فائلنگ اور آفس آٹو میشن سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔ مراسلہ پنجاب کے 40 محکموں کو جاری کیا گیا  ہے۔ مراسلے میں سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پرائیویٹ ای میلز یا واٹس ایپ کی بجائے سرکاری ای میل کا سلسلہ شروع کیا جائے، گورننس  میں بہتری کیلئے الیکٹرانک گورننس سسٹم پر آیا جائے۔ مراسلہ میں سرکاری محکموں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے کوآرڈینشن کی ہدایت کرتے ہوئے نئے سسٹم پر منتقل ہونے کیلئے 30 اپریل ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 787911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787911/محکموں-کے-درمیان-خط-کتابت-میلز-پر-منتقل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org