0
Wednesday 10 Apr 2019 18:49

لاہور، جدید پولیس یونیفائیڈ کمیونکیشن اینڈ رسپانس سسٹم لانچ کیلئے تیار

لاہور، جدید پولیس یونیفائیڈ کمیونکیشن اینڈ رسپانس سسٹم لانچ کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ سیف سٹی اتھارٹی کا جدید پولیس یونیفائیڈ کمیونکیشن اینڈ رسپانس سسٹم لانچ کیلئے تیار ہے۔ ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پُکار 15 پاکستان میں اپنی طرز کا واحد اور منفرد ایمرجنسی سسٹم ہے، پُکار سے 15 ایمرجنسی کالز کو سینٹرلائیزڈ نظام کے ذریعے سنا اور رسپانس کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع کیلئے مخصوص سینٹرلائیزڈ کال سینٹر اور رسپانس میکنزم تیار کر لیا گیا ہے، سیف پولیس نیٹ ورک کے تحت 1200 تھانے رابطے میں ہونگے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی رواں ماہ پُکار 15 ایمرجنسی سسٹم پنجاب بھر میں نافذ کرے گی، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر 8787 ہیلپ لائن کو بھی سینٹرلائیزڈ کر رہے ہیں، آئی جی روزانہ کی بنیاد پر ہر ایمرجنسی کال پر رسپانس کا جائزہ لے سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 787958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش