QR CodeQR Code

پاراچنار کے مرکزی و قومی علمدار ہوٹل میں مسجد امام باقرؑ کا افتتاح

10 Apr 2019 18:21

مسجد امام باقرؑ کی افتتاحی تقریب رائیسان میں پاراچنار کے مرکزی و قومی علمدار ہوٹل میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں پاراچنار، ہنگو اور اسلام آباد کے مدارس کے علماء نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ علمدار ٹرسٹ کیجانب سے ضلع ہنگو رائیسان پاراچنار کے مرکزی قومی علمدار ہوٹل میں "مسجد امام باقر علیہ السلام" کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب رائیسان پاراچنار کے مرکزی و قومی علمدار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں وائس چانسلر الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد جناب علامہ شیخ انور علی، پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام حجت الاسلام والمسلمين علامہ فدا حسین مظاہری، سیکرٹری انجمن حسینیہ ملک حاجی سردار حسین، صدر پاسدار شہری کمیٹی، صدر علمدار فیڈریشن، علمدار ہوٹل کے منیجر اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ 


خبر کا کوڈ: 787991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787991/پاراچنار-کے-مرکزی-قومی-علمدار-ہوٹل-میں-مسجد-امام-باقر-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org