0
Wednesday 10 Apr 2019 18:32

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''جشن انوار شعبانیہ'' کا انعقاد

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام جشن میلاد حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت امام علی زین العابدین علیہ السلام اور سرکار وفا حضرت عباس علمبردار علیہ السلام کی مناسبت سے ایک جشن پُرشکوہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلباء اور زائرین ثامن الآئمہ علی ابن موسٰی الرضا علیہ السلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جشن میں پاکستان سے آئے ہوئے ذاکرین کرام، معروف شعراء حضرات اور منقبت خواں نے بہترین انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جشن سے حجت الاسلام والمسلمین اُلفت حسین جوئیہ نے خطاب کیا اور انوار شعبانیہ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ جشن کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین آقای عقیل حسین خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، بعدازاں کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 787994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش