0
Wednesday 10 Apr 2019 18:58

عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں ہے، عثمان بزدار

عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے آفس میں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب سفر شروع ہو چکا ہے اور قوم کی توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے شب و روز محنت کرنا ہو گی، عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے اور تبدیلی آکر رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ سابق ادوار میں بیدردی سے قومی خزانے کو لوٹا گیا اور پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں، قائداعظمؒ کے پاکستان کو بدحال کرنے والوں کے ذاتی بینک بیلنس بڑھے لیکن ملک آگے نہ بڑھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال ورثے میں ملی جس کی ذمہ دار سابق حکومت ہے لیکن موجودہ حکومت معیشت مضبوط بنانے کیلئے مؤثراقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے، عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے جامع پروگرام عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلو تہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، ہماری حکومت عام آدمی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نیا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں، سابق حکمرانوں کی طرح ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے، ہم دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 787997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش