0
Wednesday 10 Apr 2019 19:56

چلاس میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث 19 افراد کو تین سال قید کی سزا

چلاس میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث 19 افراد کو تین سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ چلاس میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ان میں سے 19 کو تین سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا، جبکہ 9 افراد کو کم عمری کے باعث تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ ڈی ایف او داریل کی سربراہی میں محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیا، بارہ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں اٹھائیس افراد کو جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، تمام گرفتار افراد کو فاریسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد فاریسٹ ایکٹ 1927ء کے تحت 19 افراد کو تین سال جیل کی سزا سنائی گئی جبکہ نو کم عمر بچوں کو چھوڑ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 788001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش