QR CodeQR Code

شہداء کی بے لوث قربانیوں کی نتیجے میں امن و استحکام حاصل ہوا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

10 Apr 2019 20:18

راولپنڈی جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران آرمی چیف نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے اہلکاروں کو اعزازات دیے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے اصل ہیرو ہیں، شہداء کے اہلخانہ کی ملک کے لئے عظیم قربانی قابلِ تعریف ہے۔ راولپنڈی جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران آرمی چیف نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے اہلکاروں کو اعزازات دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غازیوں اور شہداء کے اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران 35  افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا جبکہ 36  افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے یو این میڈل پانچ شہداء کے اہلخانہ نے وصول کئے۔ آرمی چیف نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کی بے لوث قربانیوں کی نتیجے میں امن و استحکام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لئے اپنی جان وار دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 788013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788013/شہداء-کی-بے-لوث-قربانیوں-نتیجے-میں-امن-استحکام-حاصل-ہوا-ہے-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org