0
Wednesday 10 Apr 2019 20:46

وزیراعلٰی جی بی کیساتھ دورہ نہ کرنیوالے 3 وزراء کیخلاف کارروائی کا اعلان

وزیراعلٰی جی بی کیساتھ دورہ نہ کرنیوالے 3 وزراء کیخلاف کارروائی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کے دورہ دیامر کے دوران ساتھ نہ جانے والے تین صوبائی وزراء کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا گیا، وزیر جنگلات عمران وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری صفوں میں موجود بعض عناصر کو مستقبل کے جھنڈے اور مراعات کی لالچ ہے۔ مسلم لیگ نون ایک منظم جماعت ہے جس میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاتا، بہت جلد بعض وزراء کیخلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض وزراء پچھلے چار سال تک کہاں تھے، انہیں اس وقت علاقے کی فکر کیوں نہیں تھی؟ یاد رہے کہ حفیظ الرحمٰن کے دورہ دیامر کے دوران دیامر سے ہی تعلق رکھنے والے تین وزراء حاجی جانباز خان، ثوبیہ مقدم اور حیدر خان نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تھا۔ وزیراعلٰی جی بی اور صوبائی وزراء کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ وزراء کا موقف ہے کہ انہیں بے اختیار رکھا گیا ہے، حکومتی فیصلوں میں کوئی مشاورت نہیں ہوتی، صوبے میں ون مین شو ہے۔
خبر کا کوڈ : 788017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش