0
Wednesday 10 Apr 2019 23:01

عوام کو مزید مہنگائی برداشت کرنا پڑیگی، اگلے تین ماہ نہایت مشکل ہیں، عمران خان

عوام کو مزید مہنگائی برداشت کرنا پڑیگی، اگلے تین ماہ نہایت مشکل ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں سے نہ ڈریں، وہ واپس نہیں آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ اب شریف خاندان واپس نہیں آئے گا۔ وزیراعظم نے وزراء کو شریف خاندان کی کرپشن بےنقاب کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ شریف فیملی کی کرپشن کی مزید معلومات جمع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی فیملی پر اب تک جو کیس چل رہے تھے، وہ پرانے تھے۔ اب نئے کیس دائر ہوں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، مستقبل میں دو جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، حمزہ شہباز کے کرپشن کیس میں بڑی محنت کی گئی، وہ جلد گرفتار ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا عوام کو مزید مہنگائی برداشت کرنا پڑے گی، اگلے تین ماہ نہایت مشکل ہیں، ارکان اسمبلی کو مزید فنڈز کے اجراء کی خوشخبری دے دی۔ یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کی تھی کہ 72 گھنٹے میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 788029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش