0
Wednesday 10 Apr 2019 23:30

لاہور ميں ماڈلنگ کی شوقین لڑکی کا قتل، مقدمے ميں نامزد 1 ملزم گرفتار

لاہور ميں ماڈلنگ کی شوقین لڑکی کا قتل، مقدمے ميں نامزد 1 ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ماڈلنگ کی شوقین لڑکی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دو نے عبوری ضمانت کرا لی۔ کراچی سے لاہور آنے والی ماڈلنگ کی شوقین لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں پولیس نے نامزد ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ لڑکی کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، کیس میں نامزد دو ملزموں حسن اور عمر نے عبوری ضمانت کرالی۔ مقتولہ کے والد کا کہنا ہے بیٹی دبئی میں بھی پرفارم کرچکی ہے، لاہور میں موت سے پہلے کس کے ساتھ تھی یہ نہیں جانتے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کال ریکارڈ اور دیگر شواہد کی بنا پر تفتیش مکمل ہونے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔ ملزمان اقرا سعید کو اتوار کے روز مردہ حالت میں شاہدرہ اسپتال لائے اور اسے وہاں چھوڑ کر خود روپوش ہوگئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 788035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش