0
Wednesday 10 Apr 2019 23:37

این ای ڈی یونیورسٹی دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی

این ای ڈی یونیورسٹی دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کے تحت شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی دنیا کی دو سو بہترین جامعات میں شامل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائیر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کا اعلان 3 اپریل کو کیا گیا، جس کے تحت جامعہ این ای ڈی نے ایک اور سنگِ میل عبور کیا، جامعہ کا دنیا کی دو سو بہترین جامعات میں شامل ہونا پاکستان کیلئے فخر کا مقام ہے۔ رینکنگ کے معیار کے مطابق اکیڈمک، ایمپلائز، فیکلٹی، طالب علموں کے تناسب، بیرون ملک سے آئے ہوئے اساتذہ اور طالب علموں کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ این ای ڈی کو دنیا کی دو سو ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل کیا گیا۔

رینگنگ کے اس نئے اعلان کے مطابق بعد جہاں این ای ڈی یونیورسٹی دنیا بھر کی دو سو ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل ہوئی، وہیں پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی قرار پائی۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو نے کامیابی کو یونیورسٹی ملازمین اور طالبعلموں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مزید بہتری کیلئے کوشاں رہے گی، تاکہ اپنے وطن کا نام مزید روشن کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 788036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش