0
Thursday 11 Apr 2019 04:28

شہر قائد میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے، خرم شیر زمان

شہر قائد میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف  کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، کراچی کی عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہے لیکن افسوس کہ سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی اور سارے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کا بھرپور رول ادا کررہے ہیں، سندھ اسمبلی کی جو بھی غلطیاں ہیں وہ عوام تک پہنچانا اپوزیشن کا کام ہے، شہر کراچی کے موجود حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرارداد جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، کراچی کی عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہے لیکن افسوس ہے کہ سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے اور سارے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ انتظار قتل کیس کا آج تک کچھ نہیں ہوا، امل بچی کو شارع فیصل پر مار دیا گیا اس کیس کا بھی کچھ نہیں ہوا، کراچی شہر میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ مراد علی شاہ کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی کے فلور پر مراد علی شاہ سب کو بتائیں کہ جرائم پیشہ لوگوں کو کس کی سر پرستی حاصل ہے؟ آپ کے پی جائیں اور وہاں پولیس کا نظام دیکھیں، اگر سی ایم ہمیں جواب دینے میں ناکام رہے تو ہم یہ ہی سمجھیں گے کہ ان لوگوں کو سی ایم کی سرپرستی حاصل ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک آنے سے پہلے ہی عوام کو لوٹنے کی تیاری کی جاری ہے، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیراعظم بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ کراچی پی ٹی آئی کا ہے، اس بار میئر کراچی بھی تحریک انصاف کا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 788046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش