QR CodeQR Code

پوری پاکستانی قوم ایرانی سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، محمد حسین اکبر

11 Apr 2019 09:42

منہاج الحسینؑ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے نقد رقوم، خشک دودھ، خشک راشن، ادویات اور کپڑوں سمیت اپنے عطیات خانہ فرہنگ ایران گلبرگ لاہور میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ جسد واحد کی مانند ہے، آج ایرانی بھائی تکلیف میں ہیں تو یہ درد ہمیں محسوس کرنا چاہیے، اور ان کی بھرپور امداد کرنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین منہاج الحسینؑ ویلفیئر سوسائٹی و ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری سے ملاقات کی اور ایران میں سیلاب سے ہونیوالے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے سیکڑوں قیمتی جانیں موت کی آغوش میں جا چکی ہیں، ہزاروں گھر، کاروباری مراکز ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آدھے سے زیادہ ایران سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، جس طرح ایرانی بھائیوں نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد دی تھی، اسی طرح پاکستانی بھی ایرانی متاثرین کا بھرپورامداد کریں۔ علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے نقد رقوم، خشک دودھ، خشک راشن، ادویات اور کپڑوں سمیت اپنے عطیات خانہ فرہنگ ایران گلبرگ لاہور میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ جسد واحد کی مانند ہے، آج ایرانی بھائی تکلیف میں ہیں تو یہ درد ہمیں محسوس کرنا چاہیئے، اور ان کی بھرپور امداد کرنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 788064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788064/پوری-پاکستانی-قوم-ایرانی-سیلاب-متاثرین-کے-شانہ-بشانہ-کھڑی-ہے-محمد-حسین-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org