QR CodeQR Code

لکی مروت، دیوار کے تنازعے پر چچا کے ہاتھوں دو بھتیجے قتل

11 Apr 2019 10:51

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رحمت اللہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے جسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک چچا نے دیوار کے تنازعے پر اپنے دو بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تترخیل علاقے میں پیش آیا جہاں تھانہ غزنی کی حدود میں رحمت اللہ نامی ملزم نے دیوار کے تنازعے پر عرفان اللہ اور حیات اللہ نامی اپنے دو بھتیجوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق وقوعہ کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تترخیل رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیں تاہم ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود ڈاکٹر نہیں آیا جس کے بعد وہ لاشیں پولیس کے تعاون سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جانے پر مجبور ہوئے۔ پولیس کا دوسری جانب کہنا ہے کہ ملزم رحمت اللہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 788077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788077/لکی-مروت-دیوار-کے-تنازعے-پر-چچا-ہاتھوں-دو-بھتیجے-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org