0
Thursday 11 Apr 2019 11:29

کراچی، کالعدم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی، کالعدم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈبک میں موجود کالعدم جند اللہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹ اور 2ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اسحاق افغانستان سے بلوچستان اور اندرونِ سندھ سے ہوتے ہوئے کراچی میں بڑی دہشت گرد کارروائی کے لیے آیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد محمد اسحاق ناظم آباد پاپوش نگر کا رہائشی ہے جو 2006ء میں کالعدم جند اللہ میں شامل ہوا تھا، وہ افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کر چکا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلے اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا اور 2008ء سے افغانستان میں روپوش تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کے کئی ساتھی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی گرفتار ہو کر جیل میں قید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 788086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش