0
Thursday 11 Apr 2019 18:06

حکومت نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں کیا، سینیٹر سراج الحق

حکومت نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں کیا، سینیٹر سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہنے والوں نے اس کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت میں بھی جنوبی پنجاب کے سیاستدان اعلیٰ ترین عہدوں پر موجود ہیں، مگر جنوبی پنجاب کے عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولت میسر ہے نہ پینے کے لیے صاف پانی دستیاب ہے، سابقہ حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی حکومت بھی محض نعروں اور وعدوں سے عوام کو بہلا رہی ہے، حکومت نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے کچھ نہیں کیا، استحصالی نظام کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے عوام کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، حکمران عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں، جس سے امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہیں۔

ملتان میڈیا سنٹر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی بیمار پرسی اور عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید ذیشان اختر بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ یہ پاکستان کی پہلی حکومت ہے جس نے آٹھ ماہ میں تین بجٹ پیش کیے اور کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر موبائل فون تک مہنگے کیے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی زبوں حالی کے اصل ذمہ دار وہ نااہل لوگ ہیں، جو بڑے بڑے دعوے کرکے آئے تھے حالانکہ وہ معیشت کی الف، ب سے بھی واقف نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 788147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش