QR CodeQR Code

گلگت، قیدی کی موت کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم

11 Apr 2019 19:25

سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلٰی نے جیل میں قید، علی رحمت کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ جیل میں قید علی رحمت کی موت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلٰی نے جیل میں قید علی رحمت کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی نے مرحوم علی رحمت کی موت کی اصل وجوہات جاننے کیلئے سیکرٹری قانون سجاد حیدر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے، جو مکمل انکوائری کر کے رپورٹ وزیراعلٰی کو پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں رینجر حملہ کیس میں گرفتار قیدی علی رحمت کا ہسپتال میں اچانک انتقال ہوا تھا، جس کیخلاف سینکڑوں لوگوں نے آغا راحت حسین کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، لواحقین کا موقف ہے کہ علی رحمت گذشتہ دو سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھا، لیکن جیل حکام نے طبی سہولیات فراہم نہیں کیں۔
 


خبر کا کوڈ: 788169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788169/گلگت-قیدی-کی-موت-تحقیقات-کیلئے-سیکرٹری-قانون-سربراہی-میں-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org