0
Thursday 11 Apr 2019 20:53

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی کی صورتحال پر غور

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی کی صورتحال پر غور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں سرحدوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ یہ رواں ماہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل 4 اپریل کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا تھا۔ دونوں قیادتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 788185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش