0
Thursday 11 Apr 2019 21:09

پشاور، ایل آر ایچ کے 7 سینئر ڈاکٹروں کے استعفے

پشاور، ایل آر ایچ کے 7 سینئر ڈاکٹروں کے استعفے
اسلام ٹائمز۔  خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے سینئر ڈاکٹروں کے استعفوں کا سلسلہ نہیں تھما۔ ایک پروفیسر سمیت مزید 7 اسسٹنٹ پروفیسروں نے ایل آر ایچ سے ملازمت چھوڑ کر دیگر نجی ہسپتالوں میں ملازمتیں اختیار کرلیں۔ ان ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر برطانیہ سے آیا تھا جبکہ بعض ایم ٹی آئی نے بھرتی کئے تھے، ہسپتال چھوڑنے والوں میں چلڈرن سرجن پروفیسر ڈاکٹر کفایت خان ایل پی آر پر چلے گئے ہیں۔ دیگر اسسٹنٹ پروفیسروں میں ڈاکٹر ظاہر شاہ، ڈاکٹر بخت جمال، ڈاکٹر اعزاز، ڈاکٹر یوسف جمال، ڈاکٹر رفیق، ڈاکٹر سرتاج اور ڈاکٹر سونیا رفیق شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ڈاکٹر انتخاب عالم سمیت صوبے کے سینئر ترین اور معروف ڈاکٹروں نے ایل آر ایچ سے طویل رخصت حاصل کرلی تھی۔
خبر کا کوڈ : 788188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش