0
Thursday 11 Apr 2019 21:10

قبائلی طلبہ کے لئے تعلیمی اداروں میں مختص کوٹہ ڈبل کردیا گیا

قبائلی طلبہ کے لئے تعلیمی اداروں میں مختص کوٹہ ڈبل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے مختلف اداروں میں مختص کوٹے کو دوگنا کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر کی منظوری کے بعد باضابطہ حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دیگر صوبوں میں قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے مختص کوٹے کو دوگنا کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں پہلے 188 قبائلی طلبہ داخلے کے اہل تھے اب نئے حکمنامے کے بعد 376 طلبہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں گے۔ اس طرح پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن میں تعداد 7 سے بڑھا کر 14 کردی گئی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں 9 کی بجائے 18 طلبہ داخلہ لے سکیں گے۔ راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی میں 10 کی بجائے 20 نشستیں قبائلی طلبہ کیلئے مختص کردی گئیں، یو ای ٹی ٹیکسلا میں 6 کی بجائے 12 جبکہ یونیورسٹی آف سندھ، جامشورو میں 2 کی بجائے 4 قبائلی طلبہ داخلہ لے سکیں گے۔ نئے کوٹے سے قبائلی طلبہ کیلئے مختص نشستوں کی تعداد 222 سے بڑھ کر 444 ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 788189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش