QR CodeQR Code

دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال ہو جائے گا، چیئرمین واپڈا

11 Apr 2019 23:51

لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر سے پانی میسر آنے پر تقریباً 20 ملین ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت لائی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال ہو جائے گا، ڈیمز کی تعمیر سے پانی میسر آنے پر تقریباً 20 ملین ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت لائی جا سکتی ہے، آبی منصوبوں کی تعمیر سے زرعی شعبہ کو ترقی دے کر فوڈ سکیورٹی کا حصول ممکن ہے، گھریلو اور صنعتی شعبوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں اور اقتصادی استحکام کے لئے نیشنل گرڈ میں سستی پن بجلی کی بڑی مقدار بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر کے لئے مؤثر ترقیاتی نظام اور بروقت فیصلہ سازی کے ذریعے صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے، اِس ضمن میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو نیشنل واٹر پالیسی پر عملدرآمد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ ملک میں واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز بھی اِسی سال ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 788194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788194/دیامر-بھاشا-ڈیم-پر-تعمیراتی-کام-کا-ا-غاز-رواں-سال-ہو-جائے-گا-چیئرمین-واپڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org